کراچی: سی ٹی ڈی سندھ نے ضلع ملیر، کراچی کے قریب گاگھر پھاٹک کے علاقے میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گرد سجاد شار ببلو کو گرفتار کر لیا۔ وہ غلام عباس کا بیٹا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران سجاد شار نے کئی اہم انکشافات کیے ہیں ،سجاد شار نے بتایا کہ وہ ایس آر اے ے کمانڈرز اصغر علی شاہ اور نور احمد چانڈیو کا قریبی ساتھی ہے۔ وہ ان سے حکم لیتا ہے اور ان کے احکامات دوسرے ایس آر اے کارکنوں تک پہنچاتا ہے جن میں غلام شبیر ملاح، بشیر احمد، سرنگ علی اور بشیر شار شامل ہیں۔سجاد شار نوجوان لڑکوں کو ایس آر اے میں شمولیت کے لئے ترغیب دیتا تھا اور انہیں مختلف سیاسی جماعتوں کے اجتماعات میں حصہ لینے کی ترغیب دیتا تھا۔اس نے مزید بتایا کہ ایس آر اے کے دہشت گرد ارباب بھیل کو مرکزی جیل حیدرآباد میں قید کیا گیا ہے۔ وہ جیل میں ارباب بھیل سے باقاعدگی سے ملاقات کرتا تھا اور اس کی خاندان کی مدد کے لیے راشن وغیرہ فراہم کرتا تھا۔
سجاد شار کی منصوبہ بندی تھی کہ وہ حیدرآباد کے علاقے بوہڑ کے قریب اپ ریلویز ٹریک پر آئی ای ڈی (مبینہ بم) دھماکہ کرے گا۔ وہ چند دنوں میں آئی ای ڈی کی فراہمی کا انتظار کر رہا تھا، تاہم سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی کی بدولت وہ گرفتار ہو گیا۔مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور منصوبوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا سکیں۔








