خیبر پختونخوا انسداد دہشت گردی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سوات فضا گٹ میں دو پولیس اہلکاروں کے قتل میں مطلوب مسلح شخص کو ہلاک کردیا۔ خیبرپختونخوا کے انسداد دہشت گردی کے ادارے سی ٹی ڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پولیس خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کار میں بیٹھے ایک شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن جب گاڑی نہ رکی تو انہوں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی۔ جس میں ایک مشتبہ بندوق بردار ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نیکو محمد عرف نیکو تھا اور وہ پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ دوسری جانب ابھی تک کسی مسلح گروپ نے اس واقعے کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔رواں ماہ (ستمبر) کی 7 تاریخ کو مینگورہ میں ایک مسلح حملے میں دو پولیس اہلکار مارے گئے۔
تحریک طالبان پاکستان کے مسلح گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
سوات، سی ٹی ڈی کو مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کر دیا گیا
