سی ٹی ڈی مقابلے میں انتہائی خطرناک دہشت گرد "تورا بورا”ہلاک

0
44
سیاسی جماعتوں کے جلسے کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنیوالے دہشتگرد اسلام آباد سے گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کی جانب سے مقابلے کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں

سی ٹی ڈی کے مطابق سعید عرف لوہا عرف حاجی صاحب عرف تورا بورا ا نتہائی خطرناک دہشت گرد تھا، کارروائی حساس ادارے کی اطلاع اور مدد سے کی گئی،ہلاک دہشت گرد سے پستول،2 بم اور40گولیاں برآمد ہوئیں،خفیہ اطلاع کے مطابق سعید لوہا کی ٹیم ڈرون بم حملوں کی تیاری کر رہے تھے،

انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق خفیہ اطلاع کے مطابق دہشت گرد کو افغانستان سے کراچی بھیجا گیا تھا، دہشت گرد کو گروہ تشکیل دے کر دہشت گر دی کی کارروائیوں کا ٹاسک دیا گیاتھا،ہلاک دہشت گرد 2014میں القاعدہ برصغیر میں شامل ہوا،ہلاک دہشت گرد نے کراچی میں رینجرز چیک پوسٹ ، پولیس تھانوں پر کریکر حملے کیے،دہشت گردپولیس ٹارگٹ کلنگ ، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے،

انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق سعید عرف لوہا نے مبینہ ٹاوَن پولیس اسٹیشن پر بم سے حملہ کیا،ناظم آباد نمبر7پل کے نیچے رینجرز چیک پوسٹ پر بوتل بم سے حملہ کیا،دہشت گرد نےکورنگی کراسنگ رینجرز چیک پوسٹ پر بم سے حملہ کیا،دہشت گرد نے گجر نالہ رینجرز چیک پوسٹ پر بم حملہ کیا،دہشت گرد نے لالو کھیت صرافہ بازار پل پر پولیس اہلکار زاہد حسین رضوی کو شہید کیا،دہشت گرد نے عوامی کالونی کورنگی میں لسانی بنیاد پر3 افراد کا قتل کیا،2016میں گڈاپ میں سی ٹی ڈی مقابلے میں دہشت گرد کے دو اہم ساتھی ہلاک ہوئے،دہشت گرد اپنے ساتھی اسلام الدین ، شکیل برمی اور دیگر کیساتھ افغانستان فرار ہوا،

Leave a reply