اسلام آباد:محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اسلام آباد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت 9 مختلف مقدمات میں تفتیش کے لیے طلب کر لیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کوانسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت درج مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کے لیے وفاقی پولیس نے ایک مرتبہ پھرطلبی نوٹسز جاری کردیئے۔

پاکستان ریلویز ملازمین کی تنخواہیں 18 اپریل تک ادا کی جائیں. وفاقی وزیر

نوٹسز سی ٹی ڈی کے انسپکٹر محمداشرف کی جانب سے جاری کئے گئے۔ الگ الگ جاری طلبی نوٹسز میں کہاگیا کہ عمران خان 11 اپریل کوتھانہ رمنا اور سی ٹی ڈی میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 کے مقدمات میں شامل تفتیش ہوں۔

نوٹسز میں بتائے گئے مقدمات کے مطابق عمران خان پولیس پرحملے کروانے ،سرکاری ونجی املاک کونقصان پہنچانے ،جلاؤ گھیراو اور سیکیورٹی اسٹاف پرحملے کروانے کےالزامات کے تحت درج مقدمات میں سی پی او دفتر اسلام آباد پولیس لائنز میں دن 2 بجے آکر شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔

آئین کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔ آصف علی زرداری

علاوہ ازیں نوٹسز میں 12 اپریل کوتھانہ کھنہ میں درج اسی نوعیت اور دفعات کے مقدمہ میں دن 4 بجے شامل تفتیش کی ہدایت کی گئی۔

مجموعی طور پرعمران خان اوران کے دیگر ساتھیوں کیخلاف نسداد دہشت گردی کے مقدمات تھانہ رمنا، سی ٹی ڈی ، کھنہ ، سنگجانی اور بھارہ کہو میں درج ہیں۔

Shares: