سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائی، 2 دہشت گرد گرفتار:سوات میں دہشت گرد ہلاک

لاہور: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پولیس نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان میں سرفراز احمد اور زبیر احمد شامل ہیں، جن سے 1320 گرام بارودی مواد، 4 ڈیٹونیٹر ،پستول، موبائل فون،نقدی، 19 ممنوعہ پمفلٹ، 2 کالعدم تنظیموں کی کتابیں، اور 3 کالعدم تنظیموں کے میگزین برآمد کئے گئے۔ ملزمان کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق رواں ہفتے کے دوران سی ٹی ڈی پولیس نے 367 کومبینگ آپریشن کئے جن کے دوران 226 مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا اور ان کے خلاف 22 مقدمات درج کئے گئے۔

امریکا سے بھیجا جانے والا سائفر مکمل محفوظ ہے:ترجمان وزارت خارجہ

ادھرسوات میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے تین جوان زخمی جب کہ جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق سوات رحیم آباد بائی پاس پر شدت پسندوں نے فوج کے جوانوں پر فائرنگ کی تھی جس کے باعث تین جوان زخمی ہوگئے جب کہ جوابی فائرنگ میں دو شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ہلاک ملزمان، دہشت گردوں کے سہولت کار تھے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا۔

ضمنی الیکشن 90 دن کیلئے ملتوی کیے جائیں :وزارت داخلہ کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ

ادھرکراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والا مبینہ مقابلہ کمسن بچی کی جان لے گیا۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایم میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران فائرنگ سے چنگ چی رکشے میں سوار 9 ماہ انابیہ جاں بحق جبکہ ماں زخمی ہوگئی۔

پاکستان اس وقت سیلاب کی صورتحال میں مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے، وزیر خارجہ…

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مددگار ون فائیو پر دو ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی اطلاع ملی تھی موٹر سائیکل اسکواڈ کو ڈاکوؤں کے تعاقب میں بھیجا گیا تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چنگ چی رکشہ میں سوار بچی کو گولی لگی، فائرنگ سے ماں بھی معمولی زخمی ہوئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کا بتانا ہے کہ بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ماں کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

Comments are closed.