خیبر میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ داعش خوراساں کا مقامی کمانڈر فضل نور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا۔
سی ٹی ڈی کے اعلامیے کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ فضل نور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ علاقے لالہ چینہ دوسارکے علی مسجد میں بڑی دہشت گرد کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اطلاع کی تصدیق کے بعد سی ٹی ڈی ٹیم جدید ہتھیاروں سے لیس ہو کر موقع پر پہنچی تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔جوابی فائرنگ تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہی، جس کے بعد سرچ آپریشن میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت محمد نعیم عرف عبدالناصر اور محمد کریم ساکنان کرک چمکنی کے طور پر ہوئی، جو خودکش دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ تھے۔
اعلامیے کے مطابق دہشت گردوں سے تین ایس ایم جیز، 12 میگزین، 135 کارتوس اور تین بنڈولیئر برآمد ہوئے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
اینڈی پائیکرافٹ تنازع پر آئی سی سی وضاحت طلبی اور بھارتی پروپیگنڈا مسترد
کراچی: اسٹریٹ کرائم کیس میں مجرم کو 27 سال قید اور جرمانہ
کراچی: اسٹریٹ کرائم کیس میں مجرم کو 27 سال قید اور جرمانہ
افغانستان کا مستقبل عوام کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا مؤقف