محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ایک ماہ کے دوران انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائیاں کر کے 18 دہشت گرد گرفتار کر لیے اور ایک بڑا دہشت گرد منصوبہ ناکام بنایا۔
ترجمان کے مطابق 386 آپریشنز میں مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی؛ گرفتار ملزمان فتنۃ الخوارج اور دیگر کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے قبضے سے 3020 گرام بارودی مواد، 14 ڈیٹونیٹر، 33 فٹ سیفٹی فیوز وائر، 3 آئی ای ڈی، کالعدم تنظیم کے 151 پمفلٹ، میگزینز، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد ہوئی۔گرفتار افراد میں محمد کریم، علی رضا، محمد عزیز، محمد علی، ہاشم، نورالامین سلیم، صدام وغیرہ شامل ہیں اور ان کا تعلق لاہور، منڈی بہاؤالدین، خوشاب، بہاول پور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، نارووال اور پاکپتن سے بتایا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی نے کہا کہ ملزمان نے اہم شہروں کی عمارتوں کو نشانہ بنانے کی سازش کی تھی؛ ان کے خلاف 18 مقدمات درج کر لیے گئے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ایک ماہ میں مقامی پولیس کے تعاون سے 4,601 کومبنگ آپریشنز ہوئے، 109,892 افراد کی جانچ کی گئی اور 320 مشتبہ افراد گرفتار ہوئے
فرانس میں داعش خراساں سے تعلق کے شبہے میں افغان شہری گرفتار
کراچی: حساس اداروں کی کارروائی،2 دہشت گرد گرفتار
ایران کا امریکا کو دوٹوک جواب، یورینیم افزودگی پر مذاکرات نہیں ہوسکتے
پاکستان میں تین نئی بندرگاہوں اور جدید میری ٹائم کمپلیکس کے قیام کا اعلان







