سائبر کرائمز میں اضافہ، سوشل میڈیا پر سیاستدانوں کیخلاف پروپیگنڈہ میں کون ملوث؟ کمیٹی برہم

0
33
parliment

سائبر کرائمز میں اضافہ، سوشل میڈیا پر سیاستدانوں کیخلاف پروپیگنڈہ میں کون ملوث؟ کمیٹی برہم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روبینہ خالد کی زیر صدارت آئی ٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا،سینیٹرکلثوم پروین نے سائبر کرائمز میں اضافے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا

کلثوم پروین کا کہنا تھا کہ کرائمزبڑھ رہے ہیں ایف آئی اے کے پاس چالان کرنے کے اختیارات تک نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز  ونگ نے کہا کہ عدالت کی اجازت کے بغیر چالان اور انکوائری ممکن نہیں، روبینہ خالد نے کہا کہ سیاست دانوں کیخلاف پروپیگنڈامیں ملوث کون ہے؟اکاوَنٹس بند کرنا بڑی بات نہیں یہ اکاوَنٹس آپریٹ کون کر رہا ہے؟

رحمان ملک نے کہا کہ سسٹم کا کیا بنا جس نے جعلی آئی ڈیز اور سائبر کرائمز کو پکڑنا تھا؟ پی ٹی اے حکام نے کہا کہ گرے ٹریفکنگ کے لیے ایک کروڑ80 لاکھ ڈالر کا سسٹم لائے ہیں ،ایف آئی اے حکام نے کہا کہ موبائل لوکیٹر بھی نہ ہونا بڑا مسئلہ ہے،ڈائریکٹر سائبر کرائمز ونگ نے کہا کہ زیادہ تر کیسز کو سوشل انجینئرنگ سے ہینڈل کرتے ہیں،بینظر انکم سپورٹ کے نام پر آئے روز جعلی خبریں چل رہی ہیں،

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

سیکرٹری آئی ٹی نے کہا کہ مجھے بھی تین لاکھ ڈالر نکلنے کا میسج آیا ہے. کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں پی ٹی اے، ایف آئی اے سے اس حوالہ سے وضاحت طلب کر لی

ایف آئی اے نے بریفنگ میں مزید کہا کہ پی ٹی اے کے بعض افراد بغیر ٹیکس لئے موبائل فونز کے ای ایم آئی نمبر ایکٹویٹ کر رہے تھے ،اس گینگ کو بھی پکڑ لیا ہے ،سائبر کرائمز کی روک تھام کیلئے ملک بھر میں سنٹرز کی تعداد 10سے بڑھا کر 15 کردی ہے ، سائبر کرائمز سے متعلق گزشتہ برس 56996 شکایات موصول ہوئیں،11ہزار 28 کی انکوائری کی گئی اور اس میں سے 1086 کیس رجسٹرڈ کئے گئے ۔

Leave a reply