سوموار سے پنجاب بھر میں کرفیو ختم

0
27

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ مہاراجہ کیپٹن امریندر سنگھ نے بھی پاکستان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صوبے بھر میں دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ چنڈی گڑھ میں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارتی پنجاب بھارت کا سب سے پہلا صوبہ تھا جہاں سخت لاک ڈاؤن لگایا گیا جسے بعد میں کرفیو میں تبدیل کر دیا گیا۔ اننہوں نے کہا کہ سوموار سے پنجاب میں کرفیو کو ختم کیا جارہا ہے جب کہ لاک ڈاؤن 31مئی تک جاری رہے گا۔ تاہم اہم بازار اور شاپنگ مال، چھوٹے کاروبار اور زیادہ سے زیادہ دکانیں عوام کی سہولت کے لئے پیر سے کھل جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی عوام کو اب کورونا کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا پڑے گا اس لئے عوام کا روزگار ساری زندگی کے لئے تو بند نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ احتیاط کریں کیونکہ کورونا سے بچنے کے لئے انہیں خود کوشش کرنی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص کورونا کا شکار ہو جاتا ہے تو اس کی صحت اور دیکھ بھال کا ذمہ حکومت پر آتا ہے۔

Leave a reply