سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹانک کے قبائلی علاقے جنڈولہ اور جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں کل صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک مکمل کرفیو نافذ کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہو گی، جبکہ تمام بازار اور تجارتی مراکز بند رہیں گے۔جنڈولہ بازار اور وہاں سے جنوبی وزیرستان اپر جانے والے تمام راستے بند کر دیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر وانا کے مطابق برمل میں بھی کرفیو اسی وقت نافذ ہو گا، جہاں عام شہریوں کی آمد و رفت مکمل طور پر محدود رہے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام علاقے میں ممکنہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے۔

جنرل ساحر مرزا کی چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 98ویں سالگرہ پر شرکت

مالی سال 2025: بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.21 فیصد کمی

فنانس ایکٹ 2025 کی شق 37 اے پر تاجروں سے مذاکرات، ہڑتال مؤخر

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں مانیٹرنگ کیلئے "سی ایم ہیلتھ ویجی لینس اسکواڈ” قائم

Shares: