مئی میں 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا،اسٹیٹ بینک
اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ سرپلس بڑھنے کی وجہ برآمدات میں اضافہ ہوا ہے-
باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کےمطابق مئی کے مہینے میں درآمد و برآمد کا توازن پاکستان کے حق میں ہو گیا مئی میں 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا، سرپلس بڑھنے کی وجہ برآمدات میں اضافہ ہوا ہے رواں مالی سال کے گیارہ مہینوں میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 15 ارب ڈالر سے زائد رہا-
Current Account Balance recorded a surplus of US$ 255 million during May 2023 compared to US$ 78 million in April 2023.https://t.co/q3LNv3HOB0https://t.co/Od8ikVvXrd#SBPBOP pic.twitter.com/m8YRpsPCES
— SBP (@StateBank_Pak) June 19, 2023
میں شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان تنازع کا سبب نہیں بننا چاہتا ،نجم سیٹھی
اعدادو شمار کے مطابق 11 ماہ میں درآمدات 16 ارب ڈالر کم کر کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کیا گیا، اس سے پچھلے برس 11 ماہ میں درآمدات 64 ارب کی تھیں، اس سال 48 ارب ڈالر رہیںرواں سال بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر 3.6 ارب ڈالر کم ہو کر 24.84 ارب ڈالر رہیں۔
قبل ازیں لندن میں پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں’’پاکستان کے معاشی بحران کی جڑ کیا‘‘ پرسیشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشے کا اظہار کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ عالمی مالیاتی اداروں سے تعلقات چند مہینوں سے بہتر نہیں جس پر تشویش ہے، جن مالی اداروں پر ہمارا انحصار ہو ان سے تعلقات تعمیری ہونے چاہئیں۔
سیالکوٹ: نارووال پسرور روڈ کینٹ کے قریب 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم،ایک ہلاک
ڈاکٹر رضا باقر کا کہنا تھاکہ میں فکر مند ہوں کیونکہ عالمی مالیاتی برادری کے ساتھ ہمارے تعلقات پچھلے چند مہینوں میں بہتر نہیں ہوئے ہیں، ان کے ساتھ ہمارے معاملات اور رابطے کی صورت میں بگاڑ نظر آتا ہے اگر ہم ڈیفالٹ سے بچنا چاہتے ہیں تو ہمیں وہاں موجود لوگوں کے ساتھ تعمیری تعلق رکھنا ہوگا، ہم ان لوگوں کی مخالفت نہیں کر سکتے جن کی مدد کی ہمیں ضرورت ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ معاملات اس جانب نہیں جارہے اگر ہمیں دیوالیہ پن کا سامنا کرنا پڑا تو پاکستان ایک تکلیف دہ اور طویل دور سے گزرے گا۔