پاکستان کسٹمز میں گریڈ 10سے 18تک کی 69آسامیاں مستقل ختم

وفاقی سرکاری اداروں میں رائٹ سائزنگ بارے وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد ہوگیا ،پاکستان کسٹمز سروس میں گریڈ 10سے 18تک کی مزید 69آسامیاں ختم کر دی گئیں۔

ایف بی آرکے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کسٹمز کی29 مختلف ذیلی محکموں میں خالی آسامیاں ختم کی گئیں جن میں ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کراچی، ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ اسلام آباد بھی شامل ہیں، دونوں محکموں میں گریڈ 18کے تین اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے عہدے ختم کر دیئے گئے ہیں۔کلیکٹوریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ ویسٹ کراچی میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی13آسامیاں مستقل طور پر ختم کی گئی ہیں ،ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی6آسامیوں پر دوبارہ بھرتی نہیں کی جائیگی، ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس کراچی میں آٹھ اور اسلام آباد میں ایک آسامی ختم کی گئی ہے۔کلیکٹوریٹ آف کسٹمزاپریزل کراچی میں آفس ڈپٹی سپرنٹنڈینٹ کی8عہدے ختم کر دیئے گئے۔ڈائریکٹوریٹ آف کراس بارڈ کرنسی سمگلنگ میں اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری کی آسامی ختم کی گئی ہے پاکستان کسٹمز میں انسٹرکٹرز، اسٹیٹسٹیکل ریسرچ آفیسرز کے عہدے بھی ختم کر دیئے گئے ہیں۔ایف بی آر کے مطابق ڈپٹی اسسٹنٹ کیمیکلز ایگزیمنر، اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری کی خالی آسامیاں اور اسسٹنٹ اورآفس ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کے خالی عہدے بھی مستقل طور پر ختم کر دیئے گئے ہیں ۔ڈائریکٹوریٹ آف ریفارمز اینڈ آٹو میشن کراچی میں تین عہدے ختم کر دیئے ہیں ،گریڈ 10کے آفس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی 3آسامیاں بھی ڈائنگ کیڈر پوسٹس ڈکلیئر کردی گئی ہیں۔

کراچی : پولیس افسر کے ساتھ ویڈیو بنوانے والی ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمہ درج

ٹرمپ کی کامیابی کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں‘ آغا سراج

موبائل شاپ دکاندار کی لڑکی سے مبینہ زیادتی ، بلیک میل بھی کیا

Comments are closed.