پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی جانب سے نادرن بائی پاس میں انٹیلیجنس بیسڈ طویل دورانیے کی کارروائیوں میں 1کروڑ 65 لاکھ مالیت کا ایرانی اسمگل شدہ 64ہزار 578 لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط کرلیا گیا۔
کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر نادرن بائی پاس کراچی کے علاقے میں تقریباً 64,578 لیٹر سمگل شدہ ایرانی ڈیزل اور پیٹرول برآمد کر لیا جس کی مالیت تقریبا ایک کروڑ 65لاکھ روپے ہے جبکہ دو کروڑ مالیت کی ایک مزدا گاڑی بھی ضبط کر لی گئی۔ اس طرح کیس کی مجموعی مالیت تین کروڑ 65لاکھ روپے بنتی ہے۔
چیف کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اسلام آباد باسط مقصود عباسی اور کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی معین وانی کی ہدایات پر اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ایک ٹیم نے اسسٹنٹ کلکٹر بسمہ نور جتوئی کی سرکردگی میں ہفتہ کی شام یہ کارروائی انجام دی،کارروائی کے دوران کسٹمز ٹیموں نے پیٹرول پمپوں کی آڑ میں قائم 5 غیر قانونی ڈمپنگ پوائنٹس پر چھاپے مارے ضبط کی گئی –
مزدا گاڑی جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ باکس نصب تھا، ایرانی ڈیزل اتارتے ہوئے پائی گئی تمام برآمد شدہ پیٹرولیم مصنوعات کو پیمائش کے لیے کسٹمز گودام منتقل کر دیا گیافیڈرل بورڈ آف ریونیو انفورسمنٹ کے ذریعے سمگلنگ کے خاتمے، قومی معیشت کے تحفظ اور غیر قانونی تجارت کے خلاف اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔








