لاہور: اداکارہ نرگس کی کردار کشی کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے 6 یو ٹیوبرزکو طلب کرلیا ہے۔
باغی ٹی وی : ایف آئی اے سائبر کرائم نے چھ یو ٹیوبر کو طلبی کے نوٹس بھجوا دیئے ہیں، جن یو ٹیوبرز کو کل طلب کیا گیا ان میں شیراز نثار، شکیل زاہد، زنیرا ماہم، سلمان زبیر، محمد عاطف شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور ڈیفنس سی کے علاقہ میں اداکارہ نرگس پر تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا، جس پر ان کے شوہر ماجد بشیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا گیا مقدمے میں تشدد اور گن پوائنٹ پرجان سے مارنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، بعد ازاں ماجد بشیر نے کہا تھا کہ میری اہلیہ باکردار عورت ہے، جھگڑے ہر گھر میں ہوجاتے ہیں، یہ جھگڑا ہمارا ذاتی معاملہ ہے، نرگس ابھی بھی میرے نکاح میں ہے، کچھ لوگ اس واقعے کو کردار کشی کے لئے استعمال کررہے ہیں، میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔








