محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ’شکتی‘ مزید شدت اختیار کر گیا ہے اور کراچی سے تقریباً 390 کلو میٹر جنوب، جنوب مغرب میں موجود ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق طوفان کے زیرِ اثر آج بدین، ٹھٹہ، سجاول، جامشورو، حب، لسبیلہ، آواران، کیچ اور کراچی کے کچھ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق طوفان شکتی شمال مشرقی بحیرۂ عرب میں موجود ہے اور مزید شدت اختیار کرتے ہوئے شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے۔ یہ طوفان کل تک شمال مغربی اور وسطی شمالی بحیرۂ عرب کے قریب پہنچ جائے گا۔بعد ازاں طوفان اپنا رخ مشرق اور شمال مشرق کی طرف موڑے گا اور اگلے 24 گھنٹوں میں بتدریج کمزور ہونا شروع ہو جائے گا۔

محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کے ساحلی علاقوں کے قریب سمندر میں شدید طغیانی رہ سکتی ہے، ہوائیں 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جبکہ جھکڑ کی رفتار 55 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔محکمہ نے ماہی گیروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 5 اکتوبر تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

بھارت شاید پاکستان کے دور تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی تباہ کاریوں کو بھول گیا ،ترجمان پاک فوج

Shares: