چیک جمہوریہ کی یونیورسٹی میں فائرنگ،15 افراد ہلاک 30 زخمی

زخمی ہونے والے 30 افراد میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے
0
153
crime

پراگ: چیک جمہوریہ کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چیک جمہوریہ کے دارالحکومت پراگ کی یونیورسٹی میں پیش آیا، فائرنگ کے واقعے میں 30 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا ہے تاہم پولیس نے جان پالچ اسکوائر میں دریائے ولتاوا کے قریب واقع عمارت میں حملہ آور کی شناخت یا فائرنگ کے محرکات سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پولیس اور شہر کی ریسکیو سروس نے بتایا کہ جمعرات کو ایک مسلح شخص نے پراگ کے مرکز میں واقع یونیورسٹی کی عمارت میں فائرنگ کر کے کم از کم 15 افراد کو ہلاک کر دیا اور چیک ریپبلک میں اپنی نوعیت کی بدترین اجتماعی فائرنگ سے بڑے پیمانے پر خوف و ہراس پھیلا دیا۔

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد ،خشک اور سموگ چھائے رہنے کا امکان

پراگ کے میئر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چارلس یونیورسٹی کے شعبہ فلاسفی میں پیش آیاپراگ ایمرجنسی سروس کے مطابق زخمی ہونے والے 30 افراد میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے-

پراگ کے پولیس چیف مارٹن وونڈراسیک نے بتایا کہ یہ خونریزی چارلس یونیورسٹی کے فلسفہ ڈیپارٹمنٹ کی عمارت میں ہوئی، جہاں گولی چلانے والا طالب علم تھا، اس کا عوامی طور پر نام نہیں لیا گیا ہے۔

چیک کے وزیر داخلہ وٹ راکوسان نے کہا کہ تفتیش کاروں کو کسی انتہا پسند نظریے یا گروہوں سے تعلق کا شبہ نہیں ہے۔

سندھ سیلاب متاثرین کی مدد میں لاکھوں افراد کی مبینہ جعلی رجسٹریشن کا انکشاف

Leave a reply