ترک شیف براق اوزدیمرنے والد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا
دُنیا بھرمیں شہرت حاصل کرنے والے ترک شیف براق اوزدیمر نے ریسٹورنٹ کے ملکیتی حقوق ان کی مرضی کے خلاف فروخت کرنے پراپنے والد کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔
باغی ٹی وی : براق اوزدیمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ انہوں نے اپنے والد کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ دائرکیا ہے کیونکہ انہوں نے مشہور ریسٹورنٹ چین کے ملکیتی حقوق خفیہ طور پر کسی اور کو فروخت کیے۔
ویڈیو کلپ میں براق کا کہنا ہے کہ استنبول میں صرف ایک ریسٹورنٹ کے علاوہ کوئی ان کا دوسرا ہوٹل نہیں رہا انہوں نے کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ صارفین ان کا نام اورشہرت چرانے والوں سے ہوشیار رہیں گے اوردھوکہ نہیں کھائیں گے۔
Yusuf kardeşim❤️🩹 pic.twitter.com/fwQfkKJeKr
— Burak Özdemir (@CznBurak) June 29, 2023
تُرک جینیاتی انجینئر دلارا ساری کے آب زم زم بارے حیرت انگیز انکشافات
براق اوزدیمر نے کہا کہ ریسٹورںٹ کے حقوق ان کے علم میں لائے بغیر غیرملکی تاجر کو فروخت کرنا ٹھیک نہیں ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے جن ریسٹورنٹس کو دھوکہ دہی سے فروخت کیا گیا وہاں سے ان کا نام اورتصویر ہٹائی جائےامکان ہے کہ ترک شیف کی جانب سے دائر کیے جانے والے مقدمے کی پہلی سماعت ستمبر کے اوائل میں ہو گی-
En Güzel Bağ Sevgidir❤️ pic.twitter.com/5Bdo1YqsBD
— Burak Özdemir (@CznBurak) June 29, 2023
تُرک شیف کی اپنے والد سے اختلافات کی خبریں اس وقت بھی سامنے آئی تھیں جب انہوں نے ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے بعد متاثرین کی مدد میں آگے بڑھ کرحصہ لیا تاہم ان کے والد اس اقدام سے خوش نہیں تھے اس لیے ان کی جانب سے براق کو مشکلات اوررکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ہاتائی میں زلزلہ زدگان کی امداد میں رکاوٹیں ڈالنے پر دونوں کے تعلقات کشیدہ ترین ہوگئے جس کے بعد براق نے والد سے دوری اختیارکرلی تھی۔