راجنپور باغی ٹی وی (نامہ نگار کنور اویس ) ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ نے ڈپٹی کمشنر راجنپور کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے ۔انہوں نے چارج سنبھالتے ہوئے میونسپل سروسز کی بہتری اور عوامی مسائل کے بروقت حل کےلئے افسران کو ٹاسک دے دے دیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد کاشف ڈوگر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد صفات اللہ،اسسٹںنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے ۔انہوں نے کہا کہ غیر سیاسی عوامی فلاح کے منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔افسران اپنے فرائض دیانتداری سے انجام دیں،کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر منصور احمد بلوچ نے میونسپل کمیٹی کے افسران سے کہا کہ ہو شہر اور قصبات میں صفائی اور سیوریج مسائل حل کریں۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں