ڈیرہ اسماعیل خان، باغی ٹی وی (احمد نواز مغل) موٹرسائیکل پارکنگ ٹھیکیداریاپھربھتہ خور،ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میںپریشان حال عوام سے سرکاری ریٹ سے زائد کرایہ وصول کیاجانے لگا،ڈیرہ کے عوامی سماجی ومختلف مکتبہ فکر کی عوام کا ٹھیکیدارکولگام ڈالنے کا مطالبہ اورسرکاری ریٹ پر پارکنگ فیس وصول کرنے کامطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال کے پارکنگ ٹھیکیدارنے قصاب کاروپ دھارلیا ہے ۔عوام سے موٹرسائیکل وموٹرگاڑیوں کی دوگنی فیس وصولی کا سلسلہ جاری کیاہواہے جس پر عوام سراپااحتجاج نظرآتی ہے ۔ موٹرسائیکل پارکنگ سرکاری فیس20روپے ہے مگرٹھیکیدارناجائز30روپے وصول کررہاہے اسی طرح موٹرکارکی پارکنگ فیس30روپے ہے مگر40سے50روپے وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ بڑی گاڑی کے 50روپے کی بجائے 80روپے سے لے کر100روپے لیے جارہے ہیں اورعوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے ۔عوام کاکہناہے کہ ٹھیکیدار نے کھلی بدمعاشی کررکھی ہے اورپریشان حال عوام کوناجائز تنگ کرنا اس نے وطیرہ بنالیاہے ۔ انہوںنے ڈائریکٹرایم ٹی آئی ، ہسپتال ڈائریکٹر سے کہاہے کہ موٹرسائیکل پارکنگ ٹھیکیدار سے اس حوالے بازپرس کی جائے یاپھر اس کا ٹھیکہ منسوخ کرکے ایماندار ٹھیکیدارکودیاجائے تاکہ مزید پریشانی اورلوٹ مار سے محفوظ رہ سکیں۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں