نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند اور عبوری وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں سیکیورٹی، تجارت اور علاقائی تعاون کے امور پر گفتگو ہوئی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کے مطابق اسحاق ڈار اور افغان عبوری وزیراعظم کی ملاقات میں امن و سلامتی، تجارت، راہداری تعاون اور علاقائی رابطوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطح روابط کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔اس کے علاوہ اسحاق ڈار کی افغان عبوری وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے کوریڈور کی مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی پر دستخط کی تقریب کے موقع پر ہوئی۔
ملاقات میں سیکیورٹی اور بارڈر مینجمنٹ جیسے اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی کمی
پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی پر حکومت و اپوزیشن میں اتفاق
پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنگلادیش اسکواڈ کا اعلان