نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار امریکا کے اہم سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق وہ آج رات لندن میں قیام کریں گے اور کل نیویارک کے لیے روانہ ہوں گے۔
اسحاق ڈار اپنے دورے کے دوران 22 جولائی کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جہاں وہ خطے کی تازہ صورتحال اور پاکستان کے مؤقف کو عالمی برادری کے سامنے رکھیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ ملاقات میں عالمی، علاقائی اور سیکیورٹی سے متعلق اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہو گی۔
اس کے علاوہ نائب وزیراعظم کی امریکی وزیر خارجہ سے بھی آئندہ ہفتے ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس میں پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی، امن اور استحکام پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دفتر خارجہ کے مطابق اس دورے کو پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
بھارت کی ایک اور ضد،ایشیا کپ 2025 کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، ایک دن میں 104 فلسطینی شہید
بلوچستان میں دہشتگردانہ حملہ، میجر محمد انور کاکڑ شہید