نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کو کم کیا جائے اور امن و استحکام کے لیے سفارتی ذرائع کو مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جائے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے اور مشترکہ کوششوں سے استحکام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
نواز شریف کی اسرائیلی حملے کی مذمت، کہا ایران کے ساتھ کھڑے ہیں
کراچی میں کسٹمز کا چھاپہ، 3 کروڑ مالیت کے بھارتی موبائل فونز اور اشیاء برآمد
ایران نے جدید خودکش ڈرون ’شہید-107‘ کی رونمائی کردی
ایران کا ’وعدہ صادق 3‘ جاری، اسرائیلی علاقوں پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش