دباؤ سے نکلنے کا پلان صرف لمبی پارٹنرشپ تھا، روحیل نذیر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے مابین جاری چار روزہ میچ کا تیسرا روز مکمل ،کپتان روحیل نذیر اور فواد عالم کی سنچریوں نے پاکستان شاہینز کی میچ میں پوزیشن مستحکم کردی
پاکستان شاہینز کو دوسری اننگز میں 286 رنز کی سبقت حاصل، ایک وکٹ ابھی باقی ہے ،دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں وکٹ کیلئے 215 رنز کی شراکت قائم کی ،فواد عالم 139 اور کپتان روحیل نذیر 100 رنز بناکر بناکر آوٹ ہوئے ،وانگرائے میں جاری میچ میں پاکستان شاہینز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 318 رنز بنالیے ہیں ،پاکستان شاہینز نے پہلی اننگز میں 194 رنز بنائے تھے ،نیوزی لینڈ اے کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 226 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی
پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے مابین جاری چار روزہ میچ کا تیسرا روز مکمل pic.twitter.com/U7rExTgSRC
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) December 19, 2020
پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے مابین جاری چار روزہ میچ کا تیسرا روز مکمل. pic.twitter.com/NMuW4nCvi9
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) December 19, 2020
کپتان پاکستان شاہینز روحیل نذیر کا کہنا ہے کہ پہلی چار وکٹیں گرنے کے بعد دباؤ کا شکار تھے، دباؤ سے نکلنے کا پلان صرف لمبی پارٹنرشپ تھا ،فواد عالم اور میں نے زیادہ دیر کریز پر کھڑے رہنے کا فیصلہ کیا، فیصلہ کرلیا تھا کہ پہلی اننگز میں جو غلطیاں کیں وہ دوسری اننگز میں نہیں دہرائیں گے،خود پر اعتماد تھا کہ یہاں لمبی اننگز کھیل سکتا ہوں،
فواد عالم کا کہنا تھا کہ جب بھی ٹور پر آئے ہوں تو لمبی اننگز کھیلنے سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، روحیل نذیر کے ساتھ مل کر 200 سے زائد رنز کی شراکت ہمیں میچ میں واپس لے آئی ہے، اس پچ پر 250 سے زائد رنز کی سبقت آسان ہدف نہیں ہوگا،