ڈبے سے ووٹ شیر کا ہی نکلتا ہے ،فواد چودھری نے صبح صبح ہی ہار تسلیم کر لی ،مریم اورنگزیب

0
47

ڈبے سے ووٹ شیر کا ہی نکلتا ہے ،فواد چودھری نے صبح صبح ہی ہار تسلیم کر لی ،مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فوادچوہدری کے ڈسکہ کے بارے میں ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری صاحب، صبح صبح روندیاں مارنی شروع فواد چودھری نے صبح صبح ہی ہار تسلیم کر لی

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ نوازشریف کی پالیسیاں ، ان پر عوام کا اعتماد ہے کہ ڈبے سے ووٹ شیر کا ہی نکلتا ہے یہ شہبازشریف کی عوامی خدمت ہے کہ ووٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہی نکلتا ہے پاکستان میں جس جگہ بھی شفاف الیکشن ہوگا ،ووٹ نوازشریف کا ہی نکلے گا نوازشریف نے پاکستان کوایٹمی قوت بنایا، موٹر وے ، معاشی ترقی، روزگار ، امیداور روشنی دی مسائل کی بنیادی وجہ ووٹ چوری ، آٹا چینی بجلی گیس دوائی چور مافیا ہے جس کے سہولت کار عمران صاحب ہیں

قبل ازیں مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ خادمہ جی کی ڈسکہ جانے اور اپنی کارستانیاں کرنے کےلئے روح تڑپ رہی ہے اگر یہی 19فروری کو گل کھلواتے وقت سوچ لیتی تو آج ڈسکہ جانے کے لئے ہاتھ ہاﺅں نہ مارنے پڑتے 19فروری کا الیکشن متنازعہ بنانے میں ان دونوں حکومتی کارندوں کا اہم کردار تھا ڈسکہ میں مسلم لیگ(ن) کے کیمپس پر ووٹرز کا رش لگا ہے جبکہ پی ٹی آئی کیمپپ اجڑے چمن کی طرح ویران پڑے ہیں عمران خان کی جعلی تبدیلی اور جھوٹے وعدوں نے عوام کو دوبارہ نواز شریف کی یاد دلا دی ہے نوازشریف اور شہبازشریف نے قوم سے کیا ہر وعدہ پورا کیا اس لیے آج پاکستان کا بچہ بچہ صرف ”شیر اک واری فیر“کا نعرہ لگارہا ہے

الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخاب میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ پولنگ سٹیشنز پر پولیس اور رینجرز تعینات ہے جبکہ پاک فوج سٹینڈ بائی رہے گی ۔ حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار 3 ہے۔ حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 6 ہے۔ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 997 ہے۔این اے 75 میں 360 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، سیکیورٹی اداروں نے 47 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس، 176 کو حساس قرار دیا۔ این اے 75 کے 137 پولنگ سٹیشنز کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان کا کہنا ہے کہ ڈسکہ کےپولنگ اسٹیشنز میں پولنگ پرامن طور پر جاری ہے، چیف الیکشن کمشنر انتخابی عمل کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں ،انتظامیہ ،پولیس اور متعلقہ اداروں کی طرف سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں،ووٹرز کورونا سے تحفظ کے لیے ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں،

ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ نے دیا ن لیگ کو بڑا جھٹکا

ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس،جسٹس عمر عطا بندیال نے کی ن لیگی وکیل سلمان اکرم راجہ کی سرزنش

پریذائیڈنگ افسران پولیس اسکواڈ کے ساتھ لا پتہ ہوگئے؟ ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس میں عدالت کا استفسار

ڈسکہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کون سی بڑی غلطی کی؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں بتا دیا

شکست کا خوف،یا کچھ اور ،ن لیگی امیدوار نے آج پھر دھاندلی کا خدشہ ظاہر کر دیا

ڈسکہ، پولنگ جاری، سیکورٹی کے سخت انتظامات، الیکشن کمیشن بھی متحرک

ڈسکہ انتخابات، اہم شخصیت حلقے میں پہنچ گئی، سیاسی جماعت کے کارکنان نے گھیراؤ کر لیا

ڈسکہ انتخابات،پولیس کی بڑی کاروائی،9 افراد گرفتار،تعلق کس جماعت سے ؟ بتا دیا

ن لیگی امیدوار سیدہ نوشین افتخار نے گورنمنٹ ڈگری کالج ڈسکہ کا دورہ کیا پولنگ کے عمل کی نگرانی کی ،اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ امید ہے آج سارا دن ووٹرز کو پر امن ماحول ملے گا اور پولنگ بالکل اسی طرح جاری رہے گی

ن لیگ کونسے اور کتنے پولنگ سٹیشن سے ہارنے والی ہے؟ شہباز گل نے بتا دیا

Leave a reply