دہشت کی علامت ڈکیت گینگ دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گیا،چھترول کے بعد پولیس کے حوالے
باغی ٹی وی :صفدرآباد (نامہ نگار) دہشت کی علامت ڈکیت گینگ دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گیا،خوب چھترول کے بعد پولیس کے حوالے،چوری ڈکیتی کی سینکڑوں وارداتوں میں مطلوب بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار،تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ ہرچند،ایشرکے،بندوکے،جاتری،مانانوالہ روڈ،اجنیانوالہ،پڈیانوالہ میں دن دیہاڑے چوری ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث دہشت اور خوف کی علامت ڈکیت گینگ دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گیا گاؤں کے لوگ کئی دنوں اس گینگ کے ہاتھو ں پریشان تھے یہ ڈکیت گینگ دن دیہاڑے ڈکیتیاں کرتا اور رات گئے چوریاں کرتا تھا اور علاقہ میں خوف کی علامت بن چکا تھا گاؤں کے لوگوں نے متعدد بار ہا تھانہ صدر پولیس کو مطلع کیا۔ گاؤں ہرچند کے لوگوں نے صبح سویرے مقامی قبرستان کے قریب گھات لگائے ان ڈاکوؤں کو اس وقت پکڑ لیا جب ڈاکو محنت مزدوری کرنے شہر جانے والے لوگوں کو لوٹنے کی تیاری کر رہے تھے گاؤں کے لوگوں کو دیکھ کر ڈاکو ؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی لیکن بہت زیادہ تعداد میں دیہاتیوں کو دیکھ کر بالاآخر ڈاکوؤں کو ہتھیار ڈالنے پڑے،مقامی لوگوں نے پہلے تو چوروں ڈاکوؤں کی خوب چھترول کی اور بعد ازاں تھانہ صدر فاروق آباد پولیس کے حوالہ کر دیاشہریوں نے ڈی پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان ڈکیتوں کے خلاف بھر پور کاروائی کرکے مال مسروقہ برآمد کروایا جائے ۔

Shares: