دادا سے کرونا وائرس آٹھ ماہ اور سات برس کے پوتے پوتی میں منتقل
دادا سے کرونا وائرس آٹھ ماہ اور سات برس کے پوتے پوتی میں منتقل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں دو کمسن بچوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے
سرینگر کے علاقہ نٹی پورہ کے رہائشی شخص جو سعودی عرب سے واپس لوٹا تھا اور اس میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی اب اس کے پوتے اور پوتی میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے، جن کی عمریں ایک کی آٹھ ماہ اور دوسرے کی سات سال ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ دادا سے اس کے پوتے اور پوتی کو لوکل ٹرانسمیشن کے ذریعے کرونا پھیلا،
سرینگر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے،ایک مریض صحتیاب ہو چکا ہے جبکہ ایک کی ہلاکت ہو چکی ہے،
مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس کے 5482 مشتبہ مریض ہیں جن کو زیر نگرانی رکھا گیا ہے، ان میں سے اکثر بیرون ملک آئے ہیں جبکہ بیرون ملک سے واپس آنے والوں سے ملنے والے افراد کو بھی آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے.
مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے مزید روکنے کے لئے سرینگر کی تمام مساجد، گردواروں کو بند کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے، درگارہ حضرت بل اور نقش بند صاحب کو بھی بند کر دیا گیا ہے، حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں نماز ادا کریں.
مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے بچا کے لیے احتیاطی اقدامات کیے جارہے ہیں۔مقبوضہ جموں وکشمیر حکومت نے ایک اہم فیصلے کے تحت پنجاب، ہماچل پردیش اور لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ بین ریاستی سرحدوں کو مکمل طور سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح گاڑیوں کی بین الاضلاع نقل و حمل کو بھی ضرورت کے مطابق محدود کیا جائے گا۔ تاہم لازمی سروسز کے ساتھ وابستہ گاڑیاں معمول کے مطابق چلیں گی اور سری نگر جموں قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حمل میں بھی کمی لائی جائے گی۔