چونیاں : دیہاتی کی دادا گیری،سرکاری سولنگ اکھاڑ کر ذاتی پختہ نالیاں بنالیں
چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار)دیہاتی کی دادا گیری،سرکاری سولنگ اکھاڑ کر ذاتی پختہ نالیاں بنانے لگا، گاؤں والوں کے منع کرنے پر گالم گلوچ اور غنڈہ گردی پر اتر آیا، اہل علاقہ نےاعلیٰ حکام سے جلد نوٹس لے کر کارروائی کا مطالبہ کردیا-
تفصیلات کیمطابق پاکستان کے موجودہ حالات میں دیہاتوں میں ترقیاتی کام پہلے ہی نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ دوسری جانب بااثر لوگ سرکاری راستوں کو اکھاڑنے میں مصروف ہیں جاگوالا چک نمبر4 میں منیر احمد نامی دیہاتی جس نے سرکاری راستے پر لگی سولنگ کی اینٹیں اکھاڑ کر اپنی ذاتی ملکیتی جگہ پر نالیوں کی تعمیر کرنا شروع کر دی جس پر اہل دیہات نے منیر احمد کو سرکاری راستے پر لگیسولنگ کو اکھاڑنے سےروکا تو منیر ہٹ دھرمی کرتے ہوئے گالم گلوچ اور غنڈہ گردی پر اتر آیا جس پر اہل علاقہ جن میں عثمان،منیر،صوفی طارق، فاروق وغیرہ نے قانونی کارروائی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کو درخوست دےکر مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری سولنگ کی اینٹیں اکھاڑ کر راستے کو تباہ کر دیا جو کہ قانوناً جرم ہے اگر بروقت کارروائی کر کے ایسے غنڈہ عناصر کو نہ روکا گیا تو راستہ مزید تباہ ہو جائے گا۔