سندھ کے ضلع دادو میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

0
58

سندھ کے ضلع دادو میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں.

باغی ٹی وی: پی پی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئےنوٹس کے مطابق ضلع دادو کے علاقے کیرتھر بلاک میں ریان ون کنویں سے گیس برآمد ہو ئی ہے ،یہ پولش کمپنی پی او جی سی اور پی پی ایل کا جانٹ ونچر ہے ابتدائی طور پر اس کنویں سے 7.8 ایم ایم ایس سی ایف روزانہ گیس حاصل ہو گی ۔

ہم سےجومانگاگیاتھا اس پرہم نےالیکشن کمیشن کوجواب دےدیا ہے. خواجہ آصف

پو لینڈ کی معروف ملٹی انرجی کمپنی پولش آئل اینڈگیش کمپنی (پی او جی سی) نے ضلع دادو سندھ میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلا میہ جا ری کیا ہے۔ پی او جی سی 1997سے پاکستا ن پولینڈ اور وسطی یورپ کی سب سے انرجی کمپنی PKN ORLEN کے برانچ آفس کے طور پر کام کر ہی ہے جس کی سب سے بڑی حصص دا ر پولش گورنمنٹ ہے۔

پاکستا ن میں یہ کمپنی پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے ساتھ شراکت داری پر اپنے امور سر انجا م دے رہی ہےاس شراکت دا ری میں ورک انٹرسٹ کا 70فیصدحصہ پی او جی سی جبکہ30فیصد حصہ پاکستا ن پیٹرولیم لمیٹڈ کے پاس ہےپاکستا ن میں اس کمپنی نے ضلع دادو میں واقع یرتھر بلاک میں قدرتی گیس کے 15کنو یں کھو دیں ہیں جہاں سے اب یو میہ 55ملین معیاری مکعب فٹ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی)گیس قومی گرڈ کو ارسا ل کی جا رہی ہے۔

سعودی عرب اور پاکستان کے مابین بہت گہرے اور بہت مضبوط تعلقات ہیں۔ سعودی …

قدرتی گیس کے اس نئے ذخیرے کی دریافت مذکوررہ بالا کیرتھر بلاک میں نئے کمپنی ہٰذا کے نئے کنویں ریان ون (Rayyan-1) کی کھو دائی کا نتیجہ ہے ریان ون پر کام کا آغاز 5دسمبر 2022میں ہو ا اور 11فروری 2023میں یہاں تقریباً 2446میٹر تک کھو دائی کی گئی اوریہاں کیے گئے ڈرل سٹیم ٹیسٹ (ڈی ایس ٹی) کے ابتدائی نتائج کے مطابق اس کنویں سے یو میہ 7.8ملین معیا ری مکعب فٹ گیس حاصل ہو گی جس کا 28/64″چوک سائز پر ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر (ڈبیلو ایچ ایف پی) 1920پاؤنڈ فی مربع (پی ایس آئی) ہےریان ون کا انٹر گریٹی ٹیسٹ بھی کامیا بی سے مکمل کر کیا گیا ہے۔

روس پاکستان کو خام تیل پرکتنی رعایت دے گا؟

Leave a reply