ٹھٹھہ : تعلقہ میہڑ دادو کا پریمی جوڑا کورٹ میرج کے بعد عوامی پریس کلب پہنچ گیا

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) تعلقہ میہڑ دادو کا پریمی جوڑا کورٹ میرج کے بعد عوامی پریس کلب پہنچ گیا
تفصیل کے مطابق عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں گوٹھ میاں جو تعلقعہ میہڑ ضلع دادو کی رہائشی صائمہ دختر بخشل سولنگی نے پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کے میرے والدین نے میری منگنی محمد جاوید ولد عبدالجبار سولنگی سے کرائی اور بعد میں لالچ میں آکر ایک بورھے آدمی سے میری شادی کرانے لگے، اس لۓ میں گھر سے تین کپروں میں نکلی ہوں اپنی رضامندی سے اپنے منگیتر محمد جاوید سولنگی سے سیشن کورٹ ٹھٹھہ میں کورٹ میرج کرلی ہے ، صائمہ دختر بخشل سولنگی نے کہا میرا یہ بیان ریکارڈ پر رکھا جاۓ اگر میرے شوہر کے اوپر کوئی کیس یا تصادم کریں تو اسے جوٹھا سمجھا جاۓ اور ہمیں قانونی تحفظ فراہم کیا جاۓ.

Comments are closed.