مزید دیکھیں

مقبول

ایلون مسک کو بڑا جھٹکا،ٹیسلا کے برانڈ کی قدر میں کمی

ایلون مسک کی ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ وابستگی نے...

گھوٹکی: سی پیک سے تاریں چوری کرنے والا ملزم گرفتار، ساتھی فرار

میرپور ماتھیلو (نامہ نگار مشتاق علی لغاری) ایس...

مفتاح اسماعیل نے گمراہ کن اعداد و شمار پیش کیے: اویس لغاری

اسلام آباد (باغی ٹی وی) وفاقی وزیر توانائی سردار...

عمران خان کا فیصلہ،فیصل چوہدری کو واٹس ایپ گروپ سے "نکال”دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہدایت...

نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ،چار اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ...

داعش کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر تشویش:رحمان ملک کی سری لنکن ہائی کمشنر سے گفتگو

سابق وزیر داخلہ پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک سے سری لنکن ہائی کمشنر نورالدین محمد نے ملاقات کی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن ہائی کمشنر نورالدین محمد نے سینیٹر رحمان ملک سے ان کی رہائشگاہ میں ملاقات کی ہے. رحمان ملک نے ایسٹر کے موقع پر ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کی. اس موقع پر رحمان ملک نے کہا کہ سری لنکا کےچرچ وہوٹلوں میں دھماکوں سےقیمتی جانوں کےنقصان پردلی افسوس ہوا، مشکل گھڑی میں ہم سب پاکستانی سری لنکا کےعوام کےساتھ کھڑے ہیں، رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ داعش کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی پرتشویش ہے،سب کو مل کردہشتگردوں کوکچلنا ہوگا، اس موقع پر سی لنکن ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان نے ہرمشکل گھڑی میں سری لنکا کا ساتھ دیا اورآج بھی ساتھ ہے،پاکستان کاشکرگزارہوں کہ مشکل وقت میں پوری قوم نےیکجہتی کااظہارکیا.

واضح رہے کہ ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں 350 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوئے تھے. پاکستان سمیت دنیا بھر نے ان بم دھماکوں کی مذمت کی تھی، داعش نےا س وقعہ کی ذمہ داری قبول کی تھی.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan