دفعہ 144 کی خلاف ورزی ، دلہن کے والد پر مقدمہ درج

0
47

کورونا وائرس، دلہن کے والد پر مقدمہ درج
باغی ٹی وی :حکومت پنجاب کی طرف سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر لگائی گئی دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر لیہ پولیس نے دلہن کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پنجاب بھر میں تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد ہے. دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے لیہ کے علاقے چک نمبر 374 ٹی ڈی اے میں شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا۔ پولیس نے ٹینٹ وغیرہ اکھڑوا کر شادی کی تقریب بھی رکوادی.پولیس نے تقریب ختم کروا کرواکر دلہن کے والد جاوید احمد کے خلاف دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کردیا۔

ادھر پاکستان میں کرونا وائرس کے پیش نظر محکمہ اوقاف نے مساجد بند کرانا شروع کر دیں. خان پور میں‌ محکمہ اوقاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسجد میں اذان کے بعد نمازی حضرات گھر میں نماز ادا کریں ، حکم جاری کیا گیا ہے کہ تا حکم ثانی مساجد بند رہیں گی ، مساجد کے دروازوں پر نوٹس آویزاں کر دیئے گئے.ادھر وزیر اعلی پنجاب سے علماء کئ وفد نے ملاقات کی اس میں کہا گیا کہ مساجد بند نہیں کریں گے.

Leave a reply