ایجنڈا چھوڑیں معیشت پر بات کریں،ہرروزڈالر3 سے 4 روپے بڑھ رہا ہے .قائمہ کمیٹی میں بحث

0
67

ایجنڈا چھوڑیں معیشت پر بات کریں،ہرروزڈالر3 سے 4 روپے بڑھ رہا ہے .قائمہ کمیٹی میں بحث

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا

پی ٹی آئی سینیٹر محسن عزیز نے مطالبہ کیا کہ تمام ایجنڈے کو چھوڑ کر ملکی معیشت پر بات کریں،ادویات کی صنعت کی درآمدی خام مال کا لیٹر آف کریڈٹ نہیں کھولا جارہا ہے،ٹویوٹا نے پاکستان میں اپنی پیداوار بند کردی ہے،آج ملکی معیشت جس دوراہے پر کھڑی اس سے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے، یہاں سے بجٹ کی منظوری کے بعد بجٹ میں تبدیلیاں کی گئیں، سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ اس معاملہ پر جواب دینے کیلئے وزیر خزانہ کو بلایا جائے،

حکومتی سینیٹر نے محسن عزیز کی بات کی تائید کردی اور کہا کہ سینیٹر محسن عزیز کی بات درست ہے، سینیٹر محسن عزیز کا کہنا تھا کہ قومی اثاثے بیچ رہے ہیں یہ کوئی سیاسی بات نہیں ہے ملک کو مشکلات درپیش ہیں،ہر روز ڈالر 3 سے 4 روپے بڑھ رہا ہے

وزیر ممکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ ہمارا روپیہ دسمبر سے اب تک 20 فیصد گرا ہے امریکہ میں مہنگائی 28 سال کی بلند ترین سطح پر ہے،امریکہ میں اس وقت بلند ترین شرح سود ہے،

نوٹ، اس خبر کو اپڈیٹ کیا جا رہا ہے

Leave a reply