ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی )دن دیہاڑے ڈکیتی ،ڈاکو اسلح کی نوک پرشہری سے 2 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں بدامنی کا راج، دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈکیت مجید بارن سے ٹھٹھہ شوگر مل کے پاس سے سخت تشدد کر کے زخمی کر کے دولاکھ لوٹ کے فرار ٹھٹھہ کے شہریوں کا کہنا ہے ہم اب مسلح ڈاکوؤں کے نشانہ پر ہیں، وارداتیں روزانہ کا معمول بن گئی ہیں ویسے پولیس گشت نہ ہونے کے برابر ہے ، ٹھٹھہ میں شگرمل کے پاس ایس ایچ او ٹھٹھہ کا کوئی گشت نہیں کرتا، یہاں پر ہم سے کوئی نہ کوئی واردات ہوتی ہے جبکہ ٹھٹھہ اور مکلی میں روزانہ کی وارداتیں معمول بن گٸی وہاں کے شہریوں کا کہنا ہے ایس ایچ او ٹھٹھہ اور ایس ایچ او مکلی ایسا لگتا ہے یہ دونوں ایس ایچ او چوروں ڈاکوؤں سے ملے ہوئے ہیں کوئی گشت نہیں ہے، روزانہ ہم لوٹ لۓ جاتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے کے چوروں کو فوری گرفتار کیا جاۓ اور ٹھٹھہ پولیس اور ایس ایچ او ٹھٹھہ اور ایس ایچ او مکلی کو تبدیل کیا جائے.
ٹھٹھہ :دن دیہاڑے ڈکیتی ،ڈاکو اسلح کی نوک پرشہری سے 2 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
