بھاولنگر – تحصیل چشتیاں میں ڈاکو بے لگام لاکھوں روپے کا مال و زر لوٹ لیا

-باغی ٹی وی – بہاولنگر (نامہ نگار) بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں ڈاکو بے لگام لاکھوں روپے کا مال و زر لوٹ لیا گیا شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد کی بھر مار،وار داتیں معمول بن گئیں شہری لٹنے پر مجبو ر پولیس بے بس عوام سراپا ء احتجاج، تفصیلات کے مطابق چشتیا ں کی محبوب کالونی زرعی اجناس کا کاروبار کرنے والے تاجر محمد منیر کے ہاں دن دہاڑے ڈکیتی ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور دیدہ دلیری کے ساتھ اسلحہ کے زور پر چھ لاکھ روپے نقدی لے کر فرار ھو گئے ، کال کرنے پر پولیس حسب معمول روائیتی طریقہ سے پہنچی اور کارروائی شروع کی دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے گذشتہ ہفتہ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے اور روزانہ کی بنیاد پرچوری ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ دنوں سبزی منڈی روڈ پرڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ایک گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بناکے تین لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ موبائل اور نقدی لے اڑے جس پر متاثرین کا کہنا تھا کہ پولیس حسب روائیت کارروائی کرکے چلتی بنی، شہریوں کا کہنا ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں شہر بھر میں کاروباری نظام غیر محفوظ ہونے سے ہمارے کاروبار کے ساتھ ساتھ زندگیا ں بھی غیر محفوظ ہیں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث مقامی انجمن تاجران کا بھی کو ئی عملی کردار بھی سامنے نہیں آیا ہے . بڑھتی ہوئی ان وارداتوں کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا عوام نے حکومت وقت سے اپیل ہے کہ ہمارے مال و جانوں کی حفاظت کی جائے اور ایماندار و فرض شناس ایس ایچ او تعینات کرکے پولیس گشت کے نظام کو مؤثر بنایا جائے اور عوام کی حفاطت کو بھی یقینی بنایا جائے ناکہ صرف کاغذی کارروائیوں تک محدود رکھا جائے۔

Comments are closed.