راولپنڈی ،مندرہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکؤوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی

فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 02 ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ،گرفتار ڈاکو کے قبضہ سے کچھ دیر قبل شہریوں سے چھینے گئے موبائل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا،گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت محمد اکرام کے نام سے ہوئی، ملزمان دو جگہ واردات کے بعد ایک اور واردات کرنے کی کوشش میں تھے کہ پولیس نے تعاقب کر کے رکنے کا اشارہ کیا، پولیس کے روکنے پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر موجود ہیں ، فرار ڈاکؤوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے،رات گئے موثر ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے ڈاکو کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نےایس پی صدر، ایس ڈی پی او گوجرخان اور مندرہ پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ پولیس اور شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،

دوسری جانب پولیس آفیسر ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی اشفاق میمن کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر ترین کارروائیاں جاری ہیں،منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے نوجوان نسل کو منشیات سپلائی کرنے والے ملزم سے 2500 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ ایک اور کامیاب کاروائی میں تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے ملزم سے 2500 گرام ہیروئن اور 300 گرام آئس برآمد کر لی۔

Shares: