لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے لڑکی سمیت 2 افراد کو قتل کردیا۔

باغی ٹی وی:پولیس کے مطابق شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے باپ بیٹی کو لوٹنے کی کوشش کی تو مزاحمت پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے اور لڑکی کا والد زخمی ہوگیا،لڑکی والد کے ساتھ دودھ لینے دوکان پر آئی تھی گولیوں کا نشانہ بن گئی، شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں کوئٹہ ٹاؤن اسکیم 33 میں اسٹریٹ کریمنلز سرگرم ہوگئے پولیس کے مطابق گزشتہ رات کوئٹہ ٹاؤن اسکیم 33 میں گھر کے باہر سے ڈاکو خاتون سے سونے کی انگوٹھیاں چھین کر فرار ہوگئے خاتون کے شوہر کی مدعیت میں سچل تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے خاتون نے بتایا کہ چھینی گئی انگوٹھیوں کی مالیت چار لاکھ روپے ہے،ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے، ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Shares: