ڈاکوؤں سے بچنے والا تاجر ڈولفن فورس سے نہ بچ سکا

24 دنوں میں کچرا فروخت کر کے حکومت نے 252 کروڑ کما لئے

ڈاکوؤں سے بچنے والا تاجر ڈولفن فورس سے نہ بچ سکا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، دکاندار نے ڈاکوؤں سے پستول چھینی، ڈولفن فورس موقع پر پہنچی اور ڈاکوؤں سے بچنے والے تاجر کو گولی مار دی

واقعہ تھانہ اسلام پورہ کی حدود میں پیش آیا،دو موٹر سائیکل سوارپان شاپ پر آئے اور گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی، دکاندار نے موقع دیکھتے ہوئے ڈاکووں سے پستول چھین لی جس سے دونوں ڈاکو پستول چھوڑ کر فرار ہو گئے، دکاندار نے ڈاکوؤں کے پستول سے ہی ہوائی فائرنگ کی

بعد ازاں ڈولفن فورس موقع پر پہنچی اور آتے ہی دکاندار جس نے ڈاکووں سے پستول چھینا تھا پر فائر کھول دیا جس سے تاجر زخمی ہو گیا،گولی تاجر کے بازو پر لگی، اس کو علاج کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ڈاکوکا اسلحہ پولیس نے قبضے میں لے لیا،

۔

Comments are closed.