قصور
گزشتہ جمعرات والے دن، دن کی روشنی میں ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بننے والا شہری ہسپتال میں تاحال بے یار و مددگار ،انتظامیہ سے نوٹس کی اپیل

تفصیلات کے 52 سالہ فرزند علی سکنہ حویلی امریک سنگھ حدود تھانہ مصطفیٰ آباد للیانی گزشتہ جمعرات بوقت قبل از مغرب 6 بجے سفید دن کو اپنی موٹر سائیکل پہ سوار ہو کر ضروری کام کے لئے مصطفی آباد للیانی کی طرف جا رہا تھا کہ موضع پٹھان والی کے قریب دو مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے رکنے کا اشارہ کیا تاہم بروقت موٹر سائیکل کی بریک نا لگ سکی جس پہ طیش میں آکر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس کے باعث ایک گولی فرزند کی ایڑی میں لگی اور وہ گر پڑا
ڈاکوؤں نے قریب آکر اس کے کولہے پر پسٹل کی نالی رکھ کر گولی ماری جو کہ کولہے کی ہڈی کو توڑتی ہوئی دوسرے کولہے میں جا لگی
فرزند کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور پہنچایا گیا جہاں اس کو ابتدائی طبی امداد دی گئی
لواحقین کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود نا تو ٹوٹی ہڈی کا آپریشن کیا گیا ہے اور نا ہی کچھ بتایا جا رہا ہے کہ کب آپریشن کیا جائے گا
ہمارا مریض سخت اذیت میں مبتلا ہے مگر ہسپتال انتظامیہ کچھ نہیں بتا رہی
مریض کے لواحقین سخت پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک نا تو ڈاکو گرفتار ہوئے ہیں اور نا ہی مکمل علاج شروع ہوا ہے
مریض کے لواحقین نے ایم ایس ڈی ایچ کیو سے ازخود نوٹس کی اپیل کی ہے

Shares: