کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حاملہ خاتون جاں بحق ہو گئی.

باغی ٹی وی کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے فقیرہ گوٹھ میں فائرنگ سے تین بچوں کی ماں کو ڈاکوؤں نے گولی مار کر جان لے لی۔ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گولی ماری۔شوہرنے بتایا کہ صائمہ حاملہ تھی جسے اسپتال لیکر جارہا تھا، ایک موٹرسائیکل پر 2 ملزمان آئے اور لوٹ مار کے دوران مزاحمت ہوئی۔مقتولہ کے شوہر عرفان نے بتایا کہ ملزمان نے میرا موبائل چھین لیا تھا، اہلیہ صائمہ کا پرس چھین رہے تھے، میری اہلیہ صائمہ نے ڈاکو کو دھکا دیا تو وہ گر گیا۔

ملزمان نے میری اہلیہ پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، مقتولہ کے شوہر عرفان آبدیدہ ہو گئے کہ میرے چھوٹے چھوٹے تین بچے ہیں اب ان کو کون سنبھالے گا۔شوہر نے مطالبہ کیا کہ اعلی حکام سے اپیل ہے کہ ڈاکوؤں کو پکڑا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔واضح رہے کہ کراچی میں رواں برس ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 26 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

بی ایل اے،بی وائی سی، اختر مینگل ، دہشت گردی کا نیا گٹھ جوڑ بےنقاب

چین نے امریکہ پر جوابی ٹیرف عائد کر دیا

خیبر سے کشمیرتک،ملکی ترقی میں نواز شریف کا کوئی ثانی نہیں.تجزیہ:شہزاد قریشی

Shares: