9 مئی 2023 کو لاہور میں پیش آنے والے پرتشدد واقعات کے دوران سرکاری املاک کو ہونے والے مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
دستاویزات کے مطابق صرف لاہور میں سرکاری املاک کو 10 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا پرتشدد مظاہروں میں پولیس اور رینجرز کی 21 گاڑیاں تباہ کی گئیں، جبکہ 9 مختلف تھانوں کی حدود میں درجنوں سرکاری گاڑیاں توڑی گئیں مجموعی طور پر سرکاری گاڑیوں کو 8 کروڑ 22 لاکھ 7 ہزار 500 روپے کا نقصان ہوا،جناح ہاؤس کے قریب رینجرز کے سنگل کیبن ڈالے سمیت 12 گاڑیاں تباہ کی گئیں اس کے علاوہ ٹریفک سگنلز اور دیگر آلات کو 53 لاکھ 5 ہزار روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔
لاہور،شمالی چھاؤنی میں 10 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جنہیں 1 کروڑ 41 لاکھ 37 ہزار 500 روپے کا نقصان ہوا گرجا چوک کینٹ میں 25 لاکھ 62 ہزار 300 روپے مالیت کے کیمرے تباہ کیے گئے، جبکہ شیر پاؤ پل کے قریب 5 لاکھ 18 ہزار روپے مالیت کے کیمروں کو نقصان پہنچا قرطبہ چوک، جیل روڈ اور شالیمار چوک میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی، جس سے مجموعی طور پر 5 لاکھ 18 ہزار روپے کی سرکاری املاک متاثر ہوئیں۔
پاکستان کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی، فرانسیسی فوج کا پہلی بار ردعمل