ڈمی اخبارات کے خلاف ایمرا کا کاروائی کا اعلان

0
34

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن ایمرا کے صدر محمد آصف بٹ نے کہا ہے کہ صحافتی انڈسٹری کی بدنامی کا باعث بننے والے کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ افراد ہم سے رابط کرے

ایمرا صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے علم میں مختلف علاقوں میں ڈمی اخبارات بنا کر لوگوں کو بلیک میل کررہے ہیں اور ڈمی اخبارات کے ذریعے جھوٹی درخواستیں دیکر سرکاری افسران و اہلکاروں اور کاروباری طبقے کو بلیک میل کررہے ہیں اور اس کی آڑ میں جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کی جارہی ہے اور بلیک میلرز عناصر صحافت کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان ڈمی اخبارات میں عوامی تبصرہ ، کنگ نیوز ، قوت ، صدائے وطن ، تیز خبر ، بی بی سی ھیڈ لائن ،نیا بول ، ریپڈ، عوامی مطالبہ ، گفتار جہاں ،جہاں تاب جیسے بدنام زمانہ بلیک میلرز اخبارات شامل ہیں جن کے خلاف ہم نے حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت سے مل کارروائی کا فیصلہ کیا اور ان بلیک میلرز عناصر سے تنگ سرکاری اہلکار و کاروباری طبقہ ہم سے رابط کرے ہم عدلیہ اور حکومت سے مل صحافت کی بدنامی کا باعث بننے والی کالی بھیڑوں اور وٹس ایپ اور فیس بک اخبارات کے خلاف ہماری اس مہم کا حصہ بنے شکریہ

Leave a reply