
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں عوام کے غم و غصے کے باوجود ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کے ذریعے ہونے والے حادثات تھم نہ سکے، آج بھی ملیر میمن گوٹھ میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق حادثے میں موٹر سائیکل سوار سیف اللہ جاں بحق ہوگیا، اس سے قبل آج صبح ناظم آباد میں ڈمپر کی ٹکر سے کار سوار شہری زخمی ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں تواتر کے ساتھ ہیوی ٹریفک کے ذریعے حادثات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، جن میں درجنوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ہیوی ٹریفک کی جانب سے ممنوع اوقات کار میں شہر میں تیز رفتاری کی وجہ سے حادثات کے واقعات پر جماعت اسلامی، ایم کیو ایم پاکستان، مرکزی مسلم لیگ، مہاجر قومی مومنٹ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے حکومت سے ان واقعات کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔حکومت سندھ نے ہیوی ٹریفک کے اوات کار کی پابندی کو مزید سخت کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں، گزشتہ روز ہیوی ٹریفک کی گاڑیوں کے جگہ جگہ چالان کیے جاتے رہے لیکن اس کے باوجود بھی حادثات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔
کراچی میں ہیوی ٹریفک روکنے کے لیے گزشتہ روز شہری سڑکوں پر آئے تھے جبکہ مختلف علاقوں میں 4 ٹرک جلا دیے گئے تھے، لانڈھی اور نارتھ کراچی میں شہریوں نے بھاری گاڑیوں کو شہر میں داخل ہونےسے روک دیا تھا، اسی طرح سخی حسن پر مشتعل شہریوں نے واٹر باؤزر پر حملہ کیا، اس کے شیشے توڑے تھے۔جس کے بعد 11 فروری کو شہر قائد میں ہیوی ٹرانسپورٹ نذر آتش کرنے اور لوگوں کو اکسانے کے الزام میں آفاق احمد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
گزشتہ روز کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے چئیرمین آفاق احمد کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔انہوں نے عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے ڈمپر اور واٹر مافیا کی پشت پناہی کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔آفاق احمد نے کہا تھا کہ اب تک شہر قائد میں ہیوی ٹرانسپورٹ کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں 94 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
شہاب علی شاہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعینات
شہاب علی شاہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعینات
ترک صدر کا آصف زرداری اور شہباز شریف کو شاندار تحفہ
پاک نیوزی لینڈ فائنل، ٹکٹوں کی مانگ بڑھ گئی
مصطفی کمال کا آفاق احمد پر جرم ثابت ہونے تک ضمانت دینے کا مطالبہ