لاہور کے علاقے باٹا پور میں پولیس نے ایک ڈانس اور منشیات پارٹی پر چھاپہ مار کر 18 لڑکیوں سمیت 56 افراد کو حراست میں لے لیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق باٹا پور پولیس کو اپنی حدود میں جاری ایک غیرقانونی پارٹی کی خفیہ اطلاع ملی، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پارٹی کے دوران شراب، آئس اور دیگر منشیات کا استعمال کیا جا رہا تھا، جو موقع سے برآمد کر لی گئیں۔ گرفتار افراد کو تھانہ باٹا پور منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی فوجی ایدان الیگزینڈر کو رہا کر دیا، ٹرمپ کا خیرمقدم”
پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 29 مئی کو ہو گی