گھریلو ملازمہ پر ڈنڈوں سے تشدد،مالکن گرفتار

gharilo mulazma

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے

لاہور کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر کی مالکن کی جانب سے گھریلو ملازمہ ماں بیٹی پر تشدد کیا گیا ہے، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے مالکن کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق ائیر پورٹ کے قریب ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک خاتون کی جانب سے اپنے گھر میں کام کرنے والی ماں اور بیٹی پر مبینہ تشدد کیا گیا،گھریلو ملازمہ بچی کی حالت بگڑنے پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے ملزمہ کو فوری گرفتار کر کے گھریلو ملازمہ ماں بیٹی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔

ملازمہ نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ گھر کی مالکن ڈنڈوں سے تشدد کرتی اور گرم پانی زبردستی پلاتی تھی،پولیس نے ملازمہ کے بیان پر گھر کی مالکن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے واقعہ پر نوٹس لیا اور ملزمہ کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جس کے بعد شمالی چھاؤنی پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا،ایس پی کینٹ اویس شفیق کی سروس ہسپتال آمد ہوئی گھریلو ملازمہ کی عیادت کی،

گیارہویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ 7 ملزمان کی 48 گھنٹے تک اجتماعی زیادتی

لاوارث لاشوں کی فروخت،سابق آر جی کار پرنسپل سندیپ گرفتار

ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

Comments are closed.