ڈنڈوں سے بھرے ٹرک پہنچا دیئے گئے،فردوس عاشق اعوان کا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جٹ ہو یا بٹ جوبھی قانون توڑے گا اس کےخلاف کارروائی ہوگی
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ڈی جے بٹ کو نا جائزاسلحہ رکھنے پر گرفتارکیا گیاا س پرکہا گیا کہ یہ بھی سازش ہے ،یہ لوگ حکومت کا ایک بال بھی بیکا نہیں کرسکتے،استعفا لینے والے استعفے دینے کی دھمکی پر اتر آئے ہیں،محترمہ نے تصادم کاراستہ اختیارکرنے کی سازش تیارکی ہے،پیپلزپارٹی ایک ٹکٹ میں دومزے کر رہی ہے،
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی صوبے میں حکمران جماعت ہے،وفاق میں اپوزیشن کررہی ہے،ان لوگوں نے مسلسل عمران خان کی ذات کو ٹار گٹ کیا ہوا ہے،حکومت ان کے عزائم کو بھانپ چکی ہے، کرپٹ نظام ملیا میٹ کرنا عمران خان کا قصور ہے ،لاہور کو میدان جنگ بنانے کیلئے تصادم کی سازش تیار کی ہے ،ڈنڈوں سے بھرے ٹرک جاتی امرا پہنچائے گئے ہیں ،ڈنڈے پولیس اورسرکاری اہلکاروں پربرسانے کیلئے کارکنوں میں تقسیم کیے جا رہے ہیں، راجکماری کورونا پھیلا کراپنی شکست کا بدلہ لینا چاہتی ہیں،راج کماری اوران کی کنیزوں کودربدرہوکر بھی سکون نہیں آرہا،
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی قید میں کشمیری بیٹیوں کی سسکیا بھی سنی جائیں، عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کی آواز بنے،انتہا پسندی کا شکار کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں