ٹانک: عدالت میں پیشی کیلئے لائے گئے خطرناک قیدی پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں فرار

crimw scene

باغی ٹی وی ،ڈی آئی خان(نامہ نگار)ضلعی عدالت میں پیشی کیلئے لائے گئے خطرناک قیدی پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں بھاگنے میں کامیاب،عوامی سماجی حلقوں کا خطرناک قیدیوں کے فرارپر اظہارتشویش،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک سے ملزمان کی گرفتاری کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق بنوں سے لائے گئے خطرناک ملزمان پولیس وین سے اترتے وقت پولیس اہلکار سے مشین گن چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔فرارملزمان پولیس اہلکارسے سرکاری SMG بھی ساتھ لے گئے۔فرارہونے والے ملزمان میں نعمان جرم 324فرہاد احمد 302میں جبکہ عبدالرحمن 302کے دفعات کے تحت پولیس کی قید میں تھے اورانہیں عدالتوں سے سزائیں سنائیں گئی تھیں۔سینکڑوں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود باآسانی بھاگنا انتظامیہ کیلئے سوالیہ نشان ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں کئی بار ایسے ناخوشگوار واقعات رونماہوچکے ہیں جن میں خطرناک قیدی عدالتوں اورپولیس اہلکاروں کی موجودگی میں فرارہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ٹانک کے عوامی سماجی حلقوں نے خطرناک قیدیوں کے فرار پر تشویش کااظہارکیاہے اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک وقاراحمد سے ملزمان کی گرفتاری اورپولیس کوڈیوٹی احسن طریقے سے اداکرنے کامطالبہ کیاہے۔

Leave a reply