ڈینگی کا ڈنگ تیز، ہسپتال بھر گئے
ڈینگی کا ڈنگ تیز، ہسپتال بھر گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کیسز کا سلسلہ کم ہوا تو ڈینگی نے سر اٹھا لیا،ڈینگی کے ڈنگ لگنے سے سرکاری ہسپتال بھر گئے
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہو گیا ہے، لاہور کے تین بڑے ہسپتالوں میں بیڈز بھر چکے ہیں، ایک ایک بیڈ پر تین تین مریضوں کا علاج ہو رہا ہے، جناح، سروسز ، میو میں بیڈز کی قلت ہو گئی ہے،مریض آ رہے ہیں لیکن کوئی بیڈ خالی نہیں ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی سے 3 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 445 ڈینگی کے نئے مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے لاہور میں 345 ، پنڈی سے 33 ، گوجرانوالہ سے سولہ ، شیخوپورہ اور فیصل آباد سے آٹھ آٹھ مریض سامنے آئے ہیں
سیکریٹری صحت عمران سکندربلوچ کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 2444مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 1590مریض داخل ہیں ، رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے باعث 48 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ ایک روز میں مزید 46 ڈینگی مریض سامنے آگئے جبکہ ڈینگی میں مبتلا ایک اور مریض چل بسا، رواں سیزن کے دوران اسلام آباد میں مجموعی طور پر ڈینگی سے15افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ 24 گھنٹے میں دیہی علاقوں سے 12 اور شہری علاقوں سے34ڈینگی کے مریض سامنے آئے۔ اس کے علاوہ رواں سیزن میں مجموعی طور پر3643 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں
دوسری جانب اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے سہولتوں کی کمی پرتحریک التوا جمع کرادی گئی ہے ، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوان لیگ کی ربعیہ نصرت نے جمع کرائی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سروسز اسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے مختص بیڈز ختم ہوگئےہیں ، ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی قطاریں لگ گئی ہیں ا۔حکومت کی نالائقی کے باعث ڈینگی کے وار جاری ہیں
ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران
متنازعہ شہریت بل پر امریکا میدان میں آ گیا،ٹرمپ کریں گے مودی سے کشمیر، شہریت بل پر بات
ٹرمپ کا کریں گے بھارتی فنکار استقبال،28 سٹیج تیار، طلبا کیا کریں گے؟ ڈیوٹی لگا دی گئی
بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے
ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب
انیل مسرت منموہن سنگھ کے ہمراہ سیلفی بنانے لگے تو کیا ہوا؟
سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کا کرونا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟
لاہور میں ہوئی حالیہ بارشوں کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہونے کی سبب لاہور ڈینگی کی وبا ٹیزی سے پھیل رہی ہے ۔ڈینگی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ اور محکمہ صحت کی انسداد ڈینگی مہم میں بھرپور حصہ لیں۔ ورونا سے بچاو کی احتیاط کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاو کے لئے بھی احتیاطی تدابیر اپنائیں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اپنے گھر اور گلی محلے کو صاف رکھیں بارش کے بعد فوری نکاسی آب کا بندوست کریں کیوں کہ کھڑے پانی میں ڈینگی مچھر پیدا ہوتا ہے۔