خیبرپختونخوا میں ڈینگی ایک بار پھر بے قابوہونے لگا، صوبے میں ایک ہفتے کے دوران 40کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ڈینگی کیسز سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق مردان میں 13،پشاور میں 11،باجوڑ میں 5،چترال میں 3کیسز رپورٹ ہوئے، ڈی آئی خان اور صوابی میں ڈینگی کے دو، دو کیس رپورٹ ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران بنوں، لکی مروت، خیبر اور کوہاٹ میں ڈینگی کا ایک ایک کیس سامنے آیا۔