دانش کنیریا کی پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست،عدالت کا بڑا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے دانش کنیریا کی پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست پر پی سی بی اوردیگرکو نوٹس جاری کردیئے اورپی سی بی،وفاقی وزارت کھیل کو 15 جنوری تک جواب دینے کی ہدایت کردی،
سندھ ہائیکورٹ میں دانش کنیریا کی پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست پر سماعت ہوئی، دانش کنیریا کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ پی سی بی میرا موقف آئی سی سی میں پیش کرے، ڈومیسٹک اورقومی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی سی بی کوکرکٹ کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پی سی بی کی طرف سے کوئی پابندی نہیں،ہم مدد چاہتے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آئی سی سی میں پابندی کیخلاف کوئی اپیل نہیں ہوتی،وکیل نے کہا کہ دانش کنیریا غلطیوں پرمعافی چاہتے ہیں،دیگرکھلاڑیوں کو بھی اجازت ملی،
عدالت نے پی سی بی اوردیگرکونوٹس جاری کردیئے ،عدالت نے پی سی بی،وفاقی وزارت کھیل کو 15 جنوری تک جواب دینے کی ہدایت کردی اوردرخواست گزارکوترمیمی ٹائٹل جمع کرانے کی اجازت دیدی۔
عدالت میں دائر درخواست میں دانش کنیریا نے موقف اپنایا کہ کرکٹ ہی میرا سب کچھ ہے کوئی دوسرا روزگار نہیں، کرپٹ ترین دیگر کھلاڑیوں کو بحالی پروگرام کا حصہ بنایا جا رہا ہے دیگر کو دوسرا موقع جبکہ مجھے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ پی سی بی میرا موقف آئی سی سی میں پیش کرے، ڈومیسٹک اور قومی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں پی سی بی کو ڈومیسٹک کرکٹ اور کرکٹ کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے۔
لیگ اسپنر نے پی سی بی بحالی پروگرام کا حصہ بننے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی لیگ کا حصہ بننا چاہتا ہوں، نام فائنل ہوچکا ہے لیکن خدشہ ہے کہ پابندی کے باعث نہیں کھیلایا جائے گا لہذا پی سی بی بحالی پروگرام کا حصہ بنایا جائے۔