کراچی: پاکستانی اداکار دانش تیمور کو 4 شادیوں سے متعلق بیان پر اس قدر تنقید کا سامنا کرنا پڑا کہ انہیں معافی مانگنا پڑی۔
باغی ٹی وی: دانش تیمور ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کے فرئض سرانجام دے رہے ہیں رواں ہفتے دانش تیمور کی اہلیہ اداکارہ عائزہ خان نے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اداکار نے 4 شادیوں سے متعلق ایک بیان دیا۔
اداکار نے کہا تھا کہ مجھے اللہ کی طرف سے 4 شادیوں کی اجازت ہے، میں کر نہیں رہا ‘فی الحال’ یہ اور بات ہےلفظ ‘فی الحال’ اور 4 شادیوں کے بیان پر مداحوں سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر اداکار نے معافی مانگ لی۔
دانش تیمور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ لوگ مجھ سے ناراض ہیں، میرے کچھ پرستار سمجھتے ہیں کہ میں نے اپنی بیوی عائزہ کی بے عزتی کی لیکن ایسا نہیں ہے، میں اپنی بیوی سے پیار کرتا ہوں، الفاظ کا چناؤ شاید صحیح نہیں ہوا، میں اکثر لفظ ‘فی الحال’ استعمال کرتا ہوں جو موجودہ حالات کی طرف اشارہ کرتا ہے-
حافظ نعیم نے بجلی کی قیمت میں کمی کی خبروں کو خوش آئند قرار دیا
اداکار نےکہا کہ مجھے یقین ہےہم سب ایک دن مر جائیں گے،الحمداللہ زندگی میں کبھی تنارع نہیں بنا، اس معاملے کو ختم کردیا جائے، جب میری نیت ہی ایسی نہیں ہے اور دل ایسا نہیں ہے تو بات کو بڑھانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے،اگر لوگوں کو لگتا ہے کہ میری با ت سے ان کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں، میں آپ کو پریشان نہیں کرنا چاہتا، میں نے آپ کو انٹرٹین کرنے کے لیے اپنی زندگی وقف کر ی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ آپ سب خوش رہیں جیسے میں اپنے گھر میں اپنی بیوی بچوں کے ساتھ خوش رہتا ہوں-